عام صارفین کو ایک فیصد اضافی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ

ہرشخص ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا اوروہی ہو سکتا ہے جوکاروبارکرتا ہے جس کیلیے رجسٹرڈہونا ضروری ہوتا ہے، ایف بی آر


Irshad Ansari July 06, 2013
ہرشخص ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا اوروہی ہو سکتا ہے جوکاروبارکرتا ہے جس کیلیے رجسٹرڈہونا ضروری ہوتا ہے، ایف بی آر فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈآف ریونیونے ان رجسٹرڈعام صارفین کو پٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی سمیت دیگر پرچون آئٹمزکی فروخت پرایک فیصداضافی ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کافیصلہ کیا ہے تاکہ عام عوام کو اضافی قیمتیں ادانہ کرناپڑیں، اس حوالے سے آئندہ چند روزمیں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاجائیگا۔

ایف بی آرکے سینئرافسرنے جمعہ کو''ایکسپریس'' کوبتایاکہ چونکہ ملک کا ہرشخص ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا اوروہی ہو سکتا ہے جوکاروبارکرتا ہے جس کیلیے رجسٹرڈہونا ضروری ہوتا ہے، ایف بی آر نے ان رجسٹرڈ عام صارفین کوایک فیصد اضافی ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کے نوٹیفکیشن کا مسودہ توثیق کیلئے لا ڈویژن بھجوادیاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں