
اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں نصیر الدین شاہ نے ویرات کوہلی کو بداخلاق اوربدتمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہلی کے رویے نے ان کے شاندار کرکٹ کے کیریئر کو داغداربنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ پرتھ میں جاری بھارت بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے پہلے چند دنوں میں ویرات کوہلی آسٹریلوی کھلاڑی سے لفظی جنگ کرتے رہے جب کہ ٹیسٹ کے چوتھے روز وہ پورا دن آسٹریلوی کپتان ٹم پائن سے الجھتے رہے یہاں تک کہ درمیان میں امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔
یہ پڑھیں : پین اورکوہلی میں گرما گرمی ،آپس میں ٹکرانے پرامپائر کی مداخلت
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔