ججز نظر بندی کیسمشرف کیخلاف چالان مرتب کرنے کیلیے پولیس کو خط

ججز نظر بندی کیس میں اب تک دو عبوری چالان پیش کیے جا چکے ہیں۔


Monitoring Desk July 06, 2013
ججز نظر بندی کیس میں اب تک دو عبوری چالان پیش کیے جا چکے ہیں . فوٹو: فائل

ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کیخلاف چالان مرتب کرنے کیلیے پبلک پراسیکیوٹر نے اسلام آباد پولیس کو خط ارسال کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کی جانب سے خط ایس ایس پی آپریشز، ایس پی لیگل، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد کو ارسال کیا گیا ہے۔اس میں گواہوں کی عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وقوعہ سے متعلق تمام ثبوت اور شہادتیں چالان میں شامل کی جائیں۔ ججز نظر بندی کیس میں اب تک دو عبوری چالان پیش کیے جا چکے ہیں جبکہ3 گواہ چک شہزاد سب جیل میں بیانات قلمبند کرانے سے انکارکر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں