چنگ چی رکشوں کا 6 کلومیٹر کا کرایہ 15 روپے مقرر کرنیکی تجویز

سمری وزیراعلیٰ کوارسال،غیررجسٹرڈ275چنگ چی رکشے بندکردیے،وزیرٹرانسپورٹ

کارروائی میں22لاکھ خزانے میں جمع،رکشوں کوکرایہ پرچی آویزاں کرناہوگی،اویس قادرشاہ۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے چنگ چی رکشوں کا 6 کلو میٹر کا 10 سے 15 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویزدی ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ چنگ چی رکشوں کا کرایہ مقرر کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور چنگ چی رکشوں کا کرایہ مقررکرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔


اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ سمری میں 6 کلو میٹر کا 10 سے 15 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویزدی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ 275 چنگ چی رکشوں کےخلاف کارروائی کرکے بند کردیا گیا ہے، چنگ چی رکشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 22 لاکھ روپے حکومت کے خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ چنگچی رکشہ رجسٹرڈ ہونے کہ بعد ان کو کرائے کی پرچی رکشہ پرآویزاں کرنی پڑے گی۔
Load Next Story