چھٹی ٹیم کی قیمت 5 ملین ڈالر سے بڑھنے کا امکان علی ترین کی پہنچ سے باہر

سابق ملتان سلطانز کے نئے ممکنہ خریدار اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


Sports Reporter/Abbas Raza December 18, 2018
سابق ملتان سلطانز کے نئے ممکنہ خریدار اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل چھٹی ٹیم کی قیمت علی ترین کی پہنچ سے باہر ہونے لگی۔

گزشتہ ایونٹ کا حصہ بننے والی نئی ٹیم کے مالکان کی ہمت ایک سال بعد ہی جواب دے گئی تھی اور واجبات کی عدم ادائیگی پر معاہدہ ختم ہوگیا، نئے مالک کی تلاش کے لیے پی سی بی کی جانب سے کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے، فرنچائز خریدنے کے امیدواروں کو 18 دسمبر تک کاغذات جمع کرانے تھے لیکن بعد ازاں حتمی تاریخ ایک روز آگے بڑھا دی گئی۔ ٹیکنیکل پروپوزل کا جائزہ بدھ کو لیا جائے گا،فنانشل بڈز اگلے روز کھولی جائیں گی۔

واضح رہے کہ فرنچائز کے خریداروں میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو مضبوط امیدوار خیال کیا جا رہا تھا تاہم اب ان کی جانب سے تحفظات سامنے آئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہاکہ گزشتہ ایڈیشن میں ملتان سلطانز 5.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تب بھی میرا خیال تھا کہ یہ مہنگا سودا ہے، ٹیم کو جنوبی پنجاب میں رکھنے کے لیے میں نے4 ملین ڈالر ادا کرنے کا ذہن بنا لیا تھا، اب خبر ملی ہے کہ قیمت 5 ملین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی،اسی لیے ٹیم خریدنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کر رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں