اخبارات رسائل اور کتب کی ردی کی فروخت پر پابندی
مقدس تحریر والے کاغذات کو مختلف اشیا کی پیکنگ کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں مقدس تحریروں کی گلی محلوں اور بازاروں میں ہونے والی بے حرمتی کا نوٹس لیتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
اخبارات رسائل و کتب کو ردی کی شکل میں فروخت اور اخبارات کو مختلف اشیا کی پیکنگ میں استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کیپٹن رٹائرڈ فضیل اصغر کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبہ بھر میں مقدس تحریر والے کاغذات بشمول اخبارات سے مختلف اشیا کی پیکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکشن144 کے تحت پیکنگ پر پابندی عائد کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مذہبی حلقوں میں اس حوالے سے تحفظات سامنے آئے تھے جس پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ مستقبل میں مذہبی حوالے سے بے حرمتی کے واقعات کو روکا جا سکے۔