پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی
کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا، روپے پر دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ سائیڈ لائن رہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی 38400 اور 38500کی نفسیاتی حدیں گرگئیں۔
کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 32.17 فیصد کم جبکہ 56.59 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا، تاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے پر دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ سائیڈ لائن رہے جس کے نتیجے میں پیرکو مارکیٹ میں صرف6کروڑ68لاکھ شیئرزکا کاروبار ہوا۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس276.49پوائنٹس کمی سے 38309.17پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر 311 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 113 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،176کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔
قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 100.00 روپے اضافے سے 8850.00 روپے اور سیمنزپاک کے حصص کی قیمت 16.84 روپے اضافے سے 910.59 روپے پر بند ہوئی۔
نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی، جس کے حصص کی قیمت 47.65 روپے کمی سے 2282.85 روپے اور ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 41.93روپے کمی سے1312.78روپے پر بند ہوئی۔