انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 10پیسے اور قیت فروخت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 10پیسے اور قیت فروخت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،سعودی ریال کی قدر میں کمی ، یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ،یواے ای درہم اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔


فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میںامریکی ڈالر کی قیمت خرید 138.90روپے اور قیمت فروخت 139.00 روپے پر مستحکم رہی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 10پیسے اور قیت فروخت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 139.70 روپے سے گھٹ کر 139.60 روپے اور قیمت فروخت 140.20 روپے سے گھٹ کر 140.00 روپے ہوگئی۔ پیر کو یوروکی قیمت میں 50پیسے اور برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ
Load Next Story