پاکستان کو بجلی کی قلت سے 177 ارب ڈالر نقصان ہوا عالمی بینک

توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے بجلی کی قیمت کم، آمدنی بڑھے گی اور صحت پر خرچ کم ہو گا، رپورٹ

جنوبی ایشیا میں 25 کروڑ افراد بجلی سے محروم، 8.6 ارب ڈالر کے توانائی معاہدے ہوئے۔ فوٹو: فائل

عالمی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت کو 2015 میں بجلی کی قلت سے 17.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

جنوبی ایشیا میں بجلی ترسیل کی لاگت سے متعلق ورلڈ بینک نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جنوبی ایشیا میں 25 کروڑ افراد بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں، خطے میں بجلی کا استعمال عالمی اوسط کا ایک چوتھائی بھی نہیں۔


رپورٹ کے مطابق خطے میں توانائی منصوبوں کے 8.6ارب ڈالر کے مالی تعاون کے معاہدے کیے گئے، عالمی بینک کی توجہ کم کاربن اخراج اور متبادل توانائی کے ذرائع پرہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ پاکستانی معیشت کو 2015 میں بجلی کی قلت سے 17.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے بیش بہا فوائد ہوںگے، بجلی کی قیمت کم ہوگی، آمدنی بڑھے گی، ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی، صحت مند ماحول ملے گا اورمحصولات بڑھیںگی جبکہ سرکاری اداروں کو سبسڈی اور صحت پر خرچ کم ہوگا۔
Load Next Story