افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان سے جو ہوا کریں گے وزیراعظم

دعا کریں امن لوٹ آئے اور جری افغان عوام پر 3 دہائیوں سے جاری آزمائش ختم ہو، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک December 18, 2018
دعا کریں امن لوٹ آئے اور جری افغان عوام پر 3 دہائیوں سے جاری آزمائش ختم ہو، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان سے جو ہوا کریں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابوظہبی میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی، دعا کریں امن لوٹ آئے اور جری افغان عوام پر 3 دہائیوں سے جاری آزمائش ختم ہو جب کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سے جو بن پڑا کریں گے۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان افغانستان میں 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوا ہے، قبل ازیں طالبان حکام اور امریکا کے خصوصی نمائندے برائے امن زلمے خلیل زاد کے درمیان قطر میں مذاکرات کے دو ادوار بھی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں