جب شاہ رخ خان کوبدصورت کہا گیا

تم بدصورت ہو اورایک ہیرو کی طرح بالکل نہیں لگتے، ہدایتکار


ویب ڈیسک December 18, 2018
اداکارکی فلم ’زیرو‘ 21 دسمبر کو سنیما کی زینت بنے گی: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بتایا جب انہیں بد صورت کہا گیا تھا تو ان کے کیا احساسات اور جذبات تھے۔

بالی ووڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی والی فلم 'زیرو' کی پروموشن میں آج کل خاصے مصروف ہیں۔ اداکارنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کرئیرکے آغاز میں انہیں لگتا تھا کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں، نہ ہی کسی بھی طرح ایک اداکار کے جیسے نظر آتے ہیں اورنہ بہترین رقص کر سکتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کرئیر کے آغاز میں ایک ہدایتکار کے ساتھ میٹنگ جاری تھی، اورمیٹنگ کے دوران ہدایتکارنے کہا کہ تمہیں فلم میں کہیں بھی جگہ دے دیں گے کیونکہ تم بدصورت ہو اور ایک ہیروکی طرح بالکل نہیں لگتے۔

اداکار نے کہا کہ ان باتوں کے بعد مجھے بہت احساس ہوتا تھا کہ میں کس طرح رومانوی کردارادا کروں گا لیکن حوصلہ اس وقت بڑھا جب آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا نے تعریف کی اورکہا کہ تم ایک رومانوی اداکاربن سکتے ہو۔

واضح رہے کہ اداکار کی فلم 'زیرو' 21 دسمبرکوسنیما کی زینت بنے گی جس میں اداکارہ انوشکا شرما، کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |