نیب خیبر پختونخوا کے 4 پراسیکیوٹرز مستعفی

پراسیکیوٹرز نے اپنے استعفوں میں ذاتی وجوہات کو جواز بنایا ہے


ویب ڈیسک December 18, 2018
پراسیکیوٹرز کی مستعفی ہونے سے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو:فائل

نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کے چار پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے، استعفیٰ دینے والوں میں سینیئر پراسیکوٹر عمر فاروق، اشفاق داؤد زئی، حسنین طارق اور زیراللہ خٹک شامل ہیں جب کہ چاروں پراسیکوٹرز گزشتہ کئی سالوں سے نیب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

چیئرمین نیب کو بھیجے گئے استعفوں میں چاروں پراسیکیوٹرز نے ذاتی وجوہات کو جواز بنایا ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مستعفی ہونے سے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں