یوایس اوپن جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں 2 پاکستانیوں کی فائنلزمیں رسائی

حمام احمد نے انڈر 13 جب کہ حمزہ خان انڈر 15 کے فائنل میں پہنچے ہیں


Muhammad Yousuf Anjum December 18, 2018
یوایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کے 14 کھلاڑی شریک تھے فوٹو: ایکسپریس

یوایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان اور حمام احمد فائنلز میں پہنچ گئے۔

امریکی شہر بوسٹن میں جاری یوایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کےسیمی فائنلز میں انڈر 13 سیمی فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والے حمام احمد نے امریکا کے احمد حق کے خلاف کامیابی پائی، ان کا اسکور 7-11 ، 6-11 اور 9-11 رہا۔ فائنل میں اب ان کا مقابلہ بھارتی روہن گاندھی سے ہوگا۔



اندر 15 کیٹگری کے سیمی فائنل میں پشاور ہی کے حمزہ خان نے ٹاپ سیڈ میکسیکو کے سوسا فیڈریکو کو ہرایا، اس میچ کا اسکور 5-11، 9-11 اور 5-11 رہا۔ ٹرافی کے لیے میچ میں اب حمز ہ خان کا امریکی کھلاڑی کرینی سے مقابلہ ہوگا۔



ستمبر میں چنائی میں ہونے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں حمزہ خان نے گولڈ میڈل اپنےنام کیا تھا۔ اس چیمپئَن شپ میں کوچ محمد آصف کی نگرانی میں پاکستان کے چار کھلاڑی شریک ہیں، عباس زیب اور نور زمان کوارٹر اور سیمی فائنل میں شکست کھا گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں