افغانستان سے جنوبی وزیرستان پر 10 مارٹر گولے فائر 5 افراد زخمی

انگور اڈہ بازار کے اطراف میں آبادی نہ ہونے کی وجہ سے مارٹر گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ویب ڈیسک July 06, 2013
انگور اڈہ بازار کے اطراف میں آبادی نہ ہونے کی وجہ سے مارٹر گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

افغانستان کی طرف سے جنوبی وزیرستان میں انگوڑ اڈہ بازار کے قریب 10 ماٹر گولے فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی جبکہ 27 دکانیں تباہ ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کی سمت سے 10 ماٹر گولے فائر کیے گئے جو کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوڑ اڈہ بازار کے قریب گرے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ماٹرگولے گرنے سے 27 دکانیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تاہم انگور اڈہ بازار کے اطراف میں آبادی نہ ہونے کی وجہ سے مارٹر گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |