حکومت کا پشاور بس منصوبہ ریچ ون چمکنی اسٹیشن سے شروع کرنے کا فیصلہ

فروری کے وسط تک 20 بسیں چین سے پشاور پہنچ جائیں گی


احتشام بشیر December 18, 2018
فروری کے وسط تک 20 بسیں چین سے پشاور پہنچ جائیں گی فوٹو:فائل

حکومت نے پشاور بس منصوبے کو ابتدائی طور پر ریچ ون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 23 مارچ کو بسیں چلا کر افتتاح کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں 20 بسیں چین سے منگوا لی گئی ہیں جو فروری کے وسط تک پشاور پہنچ جائیں گی جب کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد جون تک 200 بسیں منگوائی جائیں گی۔ پشاور بس منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، پلوں، انڈر پاسز، سڑکوں اور اسٹیشنز کی تعمیر کا زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق بس منصوبے کو مارچ سے مرحلہ وار شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 23 مارچ کو ریچ ون یعنی چمکنی اسٹیشن سے اس کی ابتداء کی جائے گی اور وزیراعلی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کامران رحمان نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بسوں میں معذور افراد کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے، وہیل چیئر کے لیے جگہ ہے اور سیفٹی بیلٹس بھی ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں