مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی دہشتگردی کے خلاف چوتھے روز بھی ہڑتال

حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نظر بند اور آسیہ اندرابی تہاڑ جیل میں قید ہیں


ویب ڈیسک December 18, 2018
مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، دفاتر،کاروباری مراکز بند اور ذرائع آمدورفت معطل ہیں فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف چوتھے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی میں 14 نوجوانوں کی شہادت کے خلاف وادی بھر میں چوتھے روز بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

ہڑتال کے چوتھے روز بھی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند، کاروباری سرگرمیاں معطل اور سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت نہ ہونے کے برابر ہے۔ جگہ جگہ ناکے قائم کرکے بھارتی فوج کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی جب کہ چیک پوسٹوں پر تلاشی کے بہانے شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز حریت رہنماؤں کی اپیل پر کشمیری عوام نے آرمی ہیڈ کوارٹرز تک احتجاجی مارچ کیاتھا، بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کو حراست میں لے کر نظر بند کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر کو بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کرکے 11 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |