وزیراعظم نوازشریف نے بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ سے شنگھائی تک کا سفر کیا

وزیراعظم نواز شریف شنگھائی میں انرجی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔


ویب ڈیسک July 06, 2013
وزیراعظم نواز شریف شنگھائی میں انرجی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیر اعظم نواز شریف بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ سے شنگھائی پہنچ گئے جہاں وہ مختلف وفود اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف نے بیجنگ سے شنگھائی تک کا سفربلٹ ٹرین میں کیا جہاں ان کی مختلف چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں جاری ہیں، اس موقع پر وزیراعظم نے ٹرین میں ہی مینجمنٹ افسران کے وفد سے ملاقاتیں کیں اور لاہور سے کراچی تک منصوبہ کے لئے فیزیبلٹی رپوٹ مانگ لی، انہوں نے نجی کمپنی کو دعوت دی کہ یہ منصوبہ پاکستان میں بھی شروع کریں، وزیر اعظم نے ٹرین میں ہی توانائی، ٹیلی کام اور چائنہ مشینری اور انجینئرنگ کراپ کے وفود سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، وزیراعظم نواز شریف شنگھائی میں انرجی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں