ایفیڈرین کیس یوسف رضا گیلانی اور شہاب الدین کو اہل خانہ سمیت نوٹس جاری

یوسف رضا گیلانی اورمخدوم شہاب الدین اور ان کے اہل خانہ بتائیں کہ اثاثے اورجائیدادیں کہاں سے بنائی گئیں، عدالت


ویب ڈیسک July 06, 2013
یوسف گیلانی اورمخدوم شہاب الدین کے اہل خانہ سمیت 15 افراد پر ایفیڈرین سے حاصل ہونے والی رقم سے اثاثے بنانے کا الزام ہے، فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایفیڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین اور ان کے اہل خانہ سمیت دیگر ملزمان سے ان کے ذرائع آمدنی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ایفیڈرین کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف گیلانی، ان کی اہلیہ فوزیہ گیلانی، بیٹوں علی موسیٰ اور عبدالقادر گیلانی، سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین، ان کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے سمیت 15 ملزمان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ کیس میں نامزد ملزمان اپنا ذریعہ آمدن بتائیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ یہ اثاثہ جات کہاں سے بنائے گئے، عدالت نے تمام افراد کو جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 13جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف گیلانی اور سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین کے اہل خانہ سمیت 15 افراد پر ایفیڈرین سے حاصل ہونے والی رقم سے جائیدادیں اور اثاثے بنانے کا الزام ہے جس کی وجہ سے اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے ان تمام ملزمان کی جائیداد اور اثاثے منجمد کررکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں