اپوزیشن نے ساتھ نہ دیا تو آرڈیننس کے ذریعہ قانون سازی کریں گے وزیر قانون

وزیراعظم نے بھی فوجداری قوانین سے متعلق جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، فروغ نسیم


ویب ڈیسک December 18, 2018
وزیراعظم نے بھی فوجداری قوانین سے متعلق جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، فروغ نسیم فوٹو:فائل

وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ نہ دینے پر آرڈیننس کے ذریعہ قانون سازی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے بعد وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی آرڈیننس کے ذریعہ قانون سازی کا عندیہ دے دیا۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ لوگ وزیراعظم کی آرڈیننس والی بات نہیں سمجھے، اگر اپوزیشن نے قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہ دیا تو عوام دوست قوانین کو آرڈیننس کے ذریعہ نافذ کریں گے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ عوام دوست قوانین کو ہمارے ساتھ مل کر منظور کرائیں، یہ اپوزیشن کا امتحان ہے، اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعہ عوام کو دکھائیں گے کہ ان کے لیے کتنے اچھے قوانین ہیں، دیوانی مقدمات سے متعلق قانون سازی پر اپوزیشن نے ساتھ دیا تو بہتری آئے گی، وزیراعظم عمران خان نے بھی فوجداری قوانین سے متعلق جلد اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں