صحیح معنوں میں علم حاصل کئے بغیر آگہی کا دعویٰ دھوکہ دہی کے مترادف ہے الطاف حسین

کوشش کی جانی چاہئے کہ کسی بھی شعبے میں صحیح معنوں میں علم حاصل کرکے ہی اس پر کوئی رائے دینی چاہئے، الطاف حسین


ویب ڈیسک July 06, 2013
کوشش کی جانی چاہئے کہ کسی بھی شعبے میں صحیح معنوں میں علم حاصل کرکے ہی اس پر کوئی رائے دینی چاہئے، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تحقیق وجستجو اورصحیح معنوں میں علم حاصل کئے بغیر آگہی کا دعویٰ دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔

رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے ارکان کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ہم چار کتابیں پڑھ کر کروڑوں پاکستانیوں پر حکومت کرنے اور حکومت چلانے کے طریقے بتا کر قوم کو مطمئن کرنےکی کوشش کرتے ہیں جو دراصل علم نہیں بلکہ علت یعنی جھوٹ اورمکروفریب کا مجموعہ ہے اوریہی علت علم و آگہی کی نفی کرتی ہے، جہاں جھوٹ اورمکروفریب ہوگا وہاں علم نہیں ہوگا۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تحقیق وجستجو اورصحیح معنوں میں علم حاصل کیے بغیر آگہی کا دعویٰ دھوکا دہی کے مترادف ہے اس لئے کوشش کی جانی چاہئے کہ کسی بھی شعبے میں صحیح معنوں میں علم حاصل کرکے ہی اس پر کوئی رائے دینی چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں