جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ حامد انصاری بھارتی حکام کے حوالے

حامد انصاری کو 2015 میں 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی


آصف محمود December 18, 2018
حامد انصاری 2012 میں افغانستان کے راستے پاکستان داخل ہوا تھا فوٹو: فائل

جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ بھارتی شہری حامد انصاری کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

بھارتی شہر ممبئی کے رہائشی 32 سالہ حامد نہال انصاری کو پشاور سے لاہورلایا گیا جہاں اسے واہگہ اٹاری بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کیا گیا۔

حامد انصاری 2012 میں افغانستان کے راستے پاکستان داخل ہوا تھا ، اسے 2015 میں جاسوسی ، پاکستانی جعلی شناختی دستاویزات بنانے اور غیرقانونی طریقے سے داخلے کے جرم کے تحت 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی، اس کی سزا 16 دسمبر کو ختم ہوئی جس کے بعد اب سے بھارت کے حوالے کردیا گیا۔

حامد انصاری کے وکیل اور خاندان نی طرف سے یہ موقف سامنے آتا رہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی لڑکی سے دوستی کے بعد اسے ملنے پاکستان آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں