کراچی میں سیاسی وابستگی سے بالاترجرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کی جائے صدر زرداری
مجرموں کے خلاف پراسییکیوشن کا نظام بہتر اورانٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مربوط بنایا جائے، صدر زرداری کی ہدایت
صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں سیاسی وابستگی سے بالا ترہوکر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں صدر آصف زرداری کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی میں امن وامان اور لیاری کی صورت حال پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان، ،وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران صدر آصف زرداری نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سیاسی وابستگی سے بالا ترہوکر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مجرموں کے خلاف پراسییکیوشن کے نظام کو بہتر بنانے سمیت انٹیلی جنس نیٹ ورک کو بھی مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کے دوران آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے شہر میں امن کے لئے مربوط کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں کامیابی بھی ملی ہیں تاہم گرفتار کئے جانے والے اکثر ملزمان عدم ثبوت اور ناکافی شہادتوں کے پیش نظر عدالتوں سے بری ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے حساس علاقوں میں 3ہزار کمپیوٹرائزڈ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے تاکہ جرائم پیشہ افراد کی شناخت اور ان کا قلع قمع کرنے میں آسانی ہو۔