پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا اعلان کردیا

آئندہ سال فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منائی جائے گی، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان


ویب ڈیسک December 18, 2018
حفاظتی تدابیر کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، فوٹو: فائل

عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ سال فروری میں بسنت کا تہوار منانے کا اعلان کردیا۔

لاہورمیں صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان، سیکرٹری کلچر بلال بٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اظہر علی خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں بسنت منانے کا اعلان کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بسنت منانے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور آئندہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بسنت کے موقع پر حفاظتی تدابیر کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں صوبائی وزرا کے ساتھ ڈی آئی جی بھی شامل ہیں، کمیٹی تمام انتظامات کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بسنت کی واپسی؟

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں، سول سوسائٹی اور میڈیا کا مطالبہ تھا کہ بسنت پر پابندی کو ختم کیا جائے اور حکومت نے اس مطالبے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

قبل ازیں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیاکو بتایا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بسنت کے تہوار کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کردی اور اس ضمن میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو بسنت بحالی کا جائزہ لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں