لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز لاہور کے شمال مشرق میں 45 کلومیٹر کی دوری پر تھا ،زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک December 18, 2018
زلزلے کی زیرزمین گہرائی 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

صوبائی دارلحکومت اور گردو نواح میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ ہوئی، زلزلے کا مرکز لاہور کے شمال مشرق میں 45 کلومیٹر دوری پر تھا جب کہ زیرزمین اس کی گہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں