ریاست کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا وزیر خارجہ

سیکیورٹی فورسزاور عوام کی قربانیوں و کوششوں سے دہشت گردی کےخطرے سےنجات حاصل کی، وزیرخارجہ

خارجہ پالیسی کےاسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے کام کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی :فوٹو:فائل

وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ریاست کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثر رہا لیکن سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں سے دہشت گردی کی عفریت سے نجات حاصل کی۔


وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جارحیت سے نمٹنےکے لیے قابلِ بھروسہ نیشنل سیکیورٹی صلاحیت برقراررکھے ہوئے ہیں، انتہاپسندی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچانےکے لیے کام کررہے ہیں، ریاست کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے کام کررہی ہے، تمام ہمسایوں بالخصوص بڑی طاقتوں سے تعاون پرمبنی تعلقات کے لیے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے، افغانستان میں امن علاقائی امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
Load Next Story