پرویز خٹک کا پارٹی عہدہ چھوڑنے سے متعلق عمران خان کا حکم تسلیم کرنے سے انکار

شوکت یوسف زئی بھی صوبائی جنرل سیکریٹری کے عہدے سے دستبردار ہوجائیں، عمران خان کی ہدایت


ویب ڈیسک July 06, 2013
بیک وقت وزارت اعلیٰ اور پارٹی عہدے پر کام کرسکتا ہوں،پرویز خٹک فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو پارٹی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے تاہم پروز خٹک نے ان کا یہ حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پشاور میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے 2 عہدوں کا معاملہ اٹھایا گیا جس پر عمران خان نے پرویز خٹک کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی عہدہ چھوڑ دیں تاہم پرویز خٹک نے ان کا یہ حکم ماننے سے انکار کردیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ دونوں عہدوں پر بیک وقت کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کو کوئی ایک عہدہ چھوڑنا پڑا تو وہ وزارت اعلیٰ چھوڑنے کو ترجیح دیں گے۔

عمران خان نے شوکت یوسف زئی کو بھی صوبائی جنرل سیکریٹری کے عہدے سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی، شوکت یوسف زئی کے پاس اس وقت صوبائی جنرل سیکریٹری وترجمان کےعہدوں کے ساتھ وزارت صحت اور اطلاعات کا بھی قلمدان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |