تھر میں بچوں کی ہلا کتوں کا سلسلہ نہ رک سکا مزید 4 بچے جاں بحق

رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 627 تک پہنچ گئی


ویب ڈیسک December 18, 2018
رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 627 تک پہنچ گئی (فوٹو : فائل)

صحرائے تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 4 ننھے پھول مرجھا گئے۔ بچوں کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 29 ہوگئی جب کہ رواں سال کی تعداد 627 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : تھر کا قحط مزید 5 بچے نگل گیا

سول اسپتال مٹھی میں اس وقت بھی 81 بچے زیر علاج ہیں جب کہ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد ریفر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی، چھاچھرو، ڈیپلو اور ننگرپارکر میں سیکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور رواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں