حکومت پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت شفاف کارروائی چاہتی ہے چوہدری نثار

ڈی جی ایف آئی اے کی چودھری نثار کو پرویز مشرف كے خلاف آرٹیكل 6 كے تحت كارروائی کے حوالے سے بریفنگ۔


ویب ڈیسک July 06, 2013
ڈی جی ایف آئی اے کی چودھری نثار کو پرویز مشرف كے خلاف آرٹیكل 6 كے تحت كارروائی کے حوالے سے بریفنگ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت شفاف کارروائی چاہتی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے سعود مرزا نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انہیں پرویز مشرف كے خلاف آرٹیكل 6 كے تحت كارروائی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سعود مرزا نے وفاقی وزیر داخلہ کو بتایا كہ پرویز مشرف كے خلاف آرٹیكل 6 كے تحت كارروائی كے لئے تشكیل دی گئی کمیٹی کیس کے تمام قانونی پہلوؤں كا جائزہ لے رہی ہے۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے كہا كہ حكومت پرویز مشرف كے خلاف آرٹیكل 6 كے تحت شفاف كارروائی چاہتی ہے۔

دریں اثنا چوہدری نثار كی زیر صدارت ایک اجلاس بھی ہوا جس میں ایف آئی اے اور نادرا كی كاركردگی كا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے كو تمام كرپٹ اور متنازعہ افسروں سے پاک كیا جائے اور بہتر كاركردگی كے لئے میرٹ پر افسران كا انتخاب كیا جائے۔ انہوں نے كہا كہ وزارت میں سیاسی بنیادوں پر تقرری كسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بدعنوان افسران كے خلاف ایف آئی اے كو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں