لارڈز ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے نمبرون سائیڈ بننے کا امکان روشن

میچ کے چوتھے دن ہاشم آملا کی سنچری کی بدولت مہمان ٹیم کی پوزیشن مضبوط


Sports Desk August 19, 2012
لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں سنچری کی تکمیل پر ہاشم آملا کا فاتحانہ انداز۔ فوٹو: اے ایف پی

لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، ہاشم آملا کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ سائیڈ بننے کا امکان روشن کرلیا، چوتھے روز آخری اطلاعات آنے تک مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر329 رنز بنالیے تھے، اس طرح 323 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی، ابراہم ڈی ویلیئرز نے بھی آغاز میں کیچ ڈراپ ہونے کے بعد 43 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ناقص فیلڈ نگ سے خود ہی جنوبی افریقہ کو خود پر حاوی ہونے کا موقع فراہم کیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پروٹیز نے پوزیشن کافی بہتر بنالی ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلیے جنوبی افریقہ کا میچ ڈرا کرنا بھی کافی ہوگا تاہم انگلینڈ کو ٹاپ ٹیسٹ سائیڈ کا اعزاز بچانے کیلیے ہرصورت میچ جیتنا ہے۔

اتوار کو ہاشم آملا اور ابراہم ڈی ویلیئرز کے درمیان 95 رنزکی قیمتی شراکت قائم ہوئی، ہفتے کو ہاشم آملا کا صرف 2 رنز پر کیچ ڈراپ کرنے والی انگلش ٹیم نے ڈی ویلیئرز کو بھی موقع دیا جب سوان کی گیند پر جیمز اینڈرسن نے شارٹ مڈ وکٹ پر ان کا آسان کیچ ڈراپ کردیا، اس وقت وہ 8 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ہاشم آملا نے 205 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے، انھیں اسٹیون فن نے بولڈ کیا جبکہ ڈی ویلیئرز بھی 43 رنز بناکر فن کا ہی شکار ثابت ہوئے ان کا کیچ اسٹروس نے تھاما۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں