ہاکی اوپن سیریز پریذیڈنٹ الیون پاکستان نے ازبکستان کو40 سے ہرا دیا
اویس، سمیع، ظہیر اورمرتضی یعقوب نے ایک، ایک گول کیا۔
ہاکی اوپن سیریز میں پریذیڈنٹ الیون (پاکستان) نے ازبکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔
ہاکی اوپن سیریز کے دلچسپ مقابلے نیشنل اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہیں، گزشتہ روز 2 میچوں کا فیصلہ ہوا، پاکستان کی پریذیڈنٹ الیون اور قازقستان کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ پاکستان پریذیڈنٹ الیون نے ازبکستان کو4-0سے شکست دی،اویس، سمیع، ظہیر اورمرتضی یعقوب نے ایک، ایک گول کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر کھیل و نواجوانان امور رائے تیمور خان بھٹی تھے۔ دوسرے میچ میں قازقستان نے نیپال کو صفر کے مقابلے میں 6گول سے شکست دی، یرمیک تاشکیو نے 15،25،53 اور59ویں منٹ میں چار گول کیے، نوربول نے 18ویں اور تائلیک ازبک نے 39ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال حاجی اجمل چیمہ تھے۔