پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات دیکھنا ہوں گی آئی ایم ایف
مالی امدادکیلیے مذاکرات کا پہلا دوربے نتیجہ رہاہے،آئی ایم ایف کی ٹیم دوبارہ مذاکرات کیلیے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔
عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض پروگرام پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جبکہ پاکستان کے قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کویقینی بنا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض چینی قرضہ اتارنے کے لیے استعمال نہ ہو۔آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا، قرضوں کی شفافیت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ مالی امداد کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم دوبارہ مذاکرات کے لیے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔