1013 بوری کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کسٹم حکام کی کوہاٹ روڈپر ناکہ بندی،ڈی اے پی کھاد برآمد، ملزمان گرفتار


Numainda Express December 19, 2018
کسٹم حکام کی کوہاٹ روڈپر ناکہ بندی،ڈی اے پی کھاد برآمد، ملزمان گرفتار۔ فوٹو: فائل

کسٹمز انٹیلی جنس پشاور نے آٹا ایکسپورٹ کرنے کی آڑ میں ڈی اے پی کھادکی بھاری کھیپ طورخم کے راستے افغانستان اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹمز انٹیلی جنس پشاور کے حکام نے اطلاع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس واجد علی کو ٹیم تشکیل دے کر چھاپہ مارنے کے احکامات جاری کیے،کسٹمزانٹیلی جنس کے سپرنٹنڈنٹ میرصاحب اورجوادسلطان پرمشتمل ٹیم نے بڈبھیر کوہاٹ روڈ پر ناکہ بندی کرکے ٹرالرکوروک کرتلاشی لی تو آٹے کی بوریوں کے نیچے چھپائی گئی 1013 بوری ڈی اے پی کھاد اور 365 بوری آٹا برآمد کرلیا۔

ڈائریکڑ کسٹمز انٹیل جنس پشاور ڈاکٹر ارسلان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ پالیسی 2016 کے شیڈول ون سیریل نمبر14 کے مطابق ڈی اے پی کھادممنوعہ آئٹم میںشمار ہوتی ہے جس کو برآمد کر کے ٹریلر ڈرائیور سلیم گل سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔