آئندہ سال بلوچستان کے حجاج کوئٹہ سے براہ راست سعودیہ روانہ ہونگے

کوئٹہ ایئرپورٹ پر سفری سہولتوں کی فراہمی کیلیے وزارت مذہبی امور کا سول ایوی ایشن کو خط

فضائی کمپنیوں کو بھی وزارت کی جانب سے پیشگی تیاریوں کے لیے مکتوب ارسال کر دیا گیا۔ فوٹو:فائل

سال 2019ء میں بلوچستان کے عازمین کو کوئٹہ ایئر پورٹ سے سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزرات مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کے لیے کیے جانے والے پیشگی انتظامات کے تسلسل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامیہ کو خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کی تزئین وآرائش اور رن وے ایریاز کو مکمل فعال کیا جائے، حجاج کرام کے لیے آب زم زم ذخیرہ کرنے اور اس کی حفاظت کے قبل از وقت اقدامات کو ممکن بنایا جائے۔


ذرائع کے مطابق نئے اقدامات کے تحت آئندہ سال کوئٹہ ائیر پورٹ سے 15 ہزار سے زائد عازمین حج کو سفری سہولیات مہیا کیے جانے کا امکان ہے، کوئٹہ ایئر پورٹ پر سفری سہولیات سے بلوچستان کے دیگر دورافتادہ اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہوںگے، بلوچستان سے حج پر جانے والے عازمین حج کراچی کے جناح ٹرمینل کے بجائے اب کوئٹہ سے براہ راست سعودی عرب روانہ ہوںگے۔

 
Load Next Story