انٹربینک میں ڈالر مہنگا اوپن مارکیٹ میں سستا

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


Business Reporter December 19, 2018
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو: فائل

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 3 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.90 روپے سے بڑھ کر 138.93 روپے اور قیمت فروخت 139روپے سے بڑھ کر 139.03 روپے ہو گئی۔

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 139.60 روپے سے کم ہو کر 139.40روپے اور قیمت فروخت 140 روپے سے کم ہوکر139.70روپے پر آ گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 158روپے اور قیمت فروخت159.50روپے پر برقرار رہی جبکہ40پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 175.50 روپے سے کم ہو کر175.30روپے اور قیمت فروخت177.30روپے سے کم ہو کر 176.90 روپے پر آ گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں