سافٹ ڈرنکس و دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی عائد

بچھڑے کا گوشت، کھلے مصالحے اور گھی بھی فروخت نہیں کیا جا سکے گا

اشیا پر پابندی کا فیصلہ سائینٹفک پینل کی سفارشات پر کیا گیا، سندھ فوڈ اتھارٹی۔ فوٹو: فائل

سندھ فوڈ اتھارٹی نے سافٹ ڈرنکس و دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔


سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں فوری طور پر کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس، توانائی کے مشروبات، ہائپر اورمختلف رنگوں ذائقوں والے چپس کی اسکولوں اور کالجوں کی کینٹینوں میں فروخت، (اجینوموتو) مینوں سوڈیم گلومیٹ (ایم ایس جی)، بچھڑے کے ذبح کرنے اور اس کے گوشت کی فروخت،کھلے مصا لحوں(جن کی مدت فروخت ستمبر 2019 رکھی گئی ہے) ٹی وائٹنر (جس کے بارے میں پہلے ہی متنبہ کیا جا چکا ہے کہ یہ دودھ نہیں ہے) رنگ کاٹ مینجنگ ایجنٹ ( سوڈیم ہائیڈرو سلفیٹ اینڈ سوڈیم ہائیڈرو کلورائیڈ) پر مبنی اشیا کی تیاری اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، اس کے علاوہ کھلے گھی اور تیل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مذکورہ اشیا پر پابندی کا فیصلہ سندھ فو ڈ اتھارٹی کے پہلے سائینٹیفک پینل کی سفا ر شات کی روشنی میں کیا گیا۔
Load Next Story