میرے خلاف کارروائی مفروضوں پر مبنی ہے نوازشریف

فیصلہ عدالت پر چھوڑدیا امید ہے انصاف ہوگا، نوازشریف


ویب ڈیسک December 19, 2018
فیصلہ عدالت پر چھوڑدیا امید ہے انصاف ہوگا، نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کارروائی مفروضوں پر مبنی ہے تاہم فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا امید ہے انصاف ہوگا۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف نے کہا کہ میں 2 دفعہ پنجاب کا وزیراعلیٰ اور 3 بار ملک کا وزیراعظم رہا لیکن کبھی اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کیا، دیانتداری سے اپنا کام کیا اور فرض نبھایا۔

نوازشریف نے کہا کہ مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہیں ہوئی اور کرپشن میرے قریب سے نہیں گزری، کبھی کوئی کک بیک اور کمیشن نہیں لیا جب کہ آج کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا، امید ہے میرے ساتھ انصاف ہوگا۔

نواز شریف کا عدالت میں بیان

اس سے قبل عدالت میں سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد نواز شریف روسٹرم پرآئے اورجج کو مخاطب کر کے بیان دیا، انہوں نے کہا کہ رجسٹرار آفس سے حاصل کردہ ریکارڈ کے مطابق اس عدالت میں 78 مرتبہ پیش ہوا، اس سے قبل احتساب عدالت نمبرایک میں بھی 87 پیشیاں ہوئیں، اس طرح کل 165 مرتبہ عدالت آیا، میراضمیرمطمئن ہے کہ کبھی کرپشن کے قریب بھی نہیں گیا، کِک بیکس کی وصولی یا اختیارات کے غلط استعمال کا کبھی کوئی الزام نہیں لگا، یہ مفروضوں، قیاس آرائیوں اوراندازوں پر مبنی کارروائیاں ہیں، اگراس طرح عدالتی کارروائی ہونی ہے تو پوری قوم اوراللہ بھی دیکھ رہا ہے، مجھے پورایقین ہے کہ آپ انصاف والا فیصلہ کریں گے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں