اثاثوں کی تفصیلات مانگنے والے پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں یوسف رضا گیلانی
میرے اثاثے آج بھی وہی ہیں جو 1947 میں میرے کے آباؤ اجداد کے تھے، یوسف رضا گیلانی
KARACHI:
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات مانگنے والے پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں۔
ملتان پریس کلب میں سرائیکستان یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کے اثاثے آج بھی وہی ہیں جو 1947 میں ان کے آباؤ اجداد کے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں خواتین، زرعی اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے لئے فنڈز جاری کئے تھے لیکن پنجاب حکومت نے سرائیکی صوبے کی طرح ان کی بھی مخالفت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو کنٹرول کرنے کے لئے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی جانب کیا جائے۔