حکومت کا آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

امریکا میں موجود اپارٹمنٹ چھپانے پر آصف زرداری رکن اسمبلی کے لیے اہل نہیں رہے ، فواد چوہدری


ویب ڈیسک December 19, 2018
نواز شریف اور آصف زرداری اپنا آخری الیکشن لڑچکے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری امریکا میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جسے انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا اور خرم شیرزمان کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا کہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آصف زرداری امریکا میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، جسے انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔ آرٹیکل 62 ،63 کے تحت ارکان کے لیے اپنے تمام اثاثے ظاہر کرنا لازم ہیں،اس لئے آصف زرداری رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں، خرم شیرزمان کو آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا کہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنا آخری الیکشن لڑچکے، یہ لوگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہے ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں صحت مندانہ ماحول سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اداروں کو خودمختار بنایا ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ماحول تبدیل ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |