ہاکی ٹیم کے معاون کوچز ریحان بٹ اور دانش کلیم نے استعفیٰ دیدیا  

ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کام کرنے کی کوشش کی، ریحان بٹ


Sports Desk December 19, 2018
ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کام کرنے کی کوشش کی، ریحان بٹ

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شرمناک پرفارمنس کے بعد استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے معاون کوچز ریحان بٹ اور دانش کلیم نے بھی مستعفئ ہونے کا اعلان کردیا۔ ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ محدود وسائل میں جتنا ممکن ہوسکا، ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کام کرنے کی کوشش کی، ورلڈکپ میں ٹیم سے بہت اچھی کارکردگی کی امید تھی لیکن نتائج اچھے نہیں آے، میرے نزدیک ہاکی کے پورے نظام کی اوور ہالنگ کی ضرورت ہے، مستقبل کے لئے نوجوان کھلاڑیوں پر توجہ دینا ہوگی۔

دانش کلیم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سے پہلے توقیر ڈار کے کہنے پر ذمہ داری قبول کی تھی، اب ایونٹ ختم ہونے پر میرا تعلق بھی ختم ہوگیا، فیڈریشن مستقبل میں کام لینا چاہے تو خدمات حاضر ہیں، نئی انتظامیہ کے لیے نیک تمنائیں ہیں، اس سے پہلے ٹیم مینجر حسن سردار اورچیف کوچ توقیر ڈار بھی استعفے دے چکے ہیں، ریحان اور دانش کے مستعفی ہونے سے پوری ٹیم انتظامیہ مستعفی ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |