آئی سی سی نے قانونی اخراجات کیس میں بھی بھارت کے حق میں فیصلہ دیدیا

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیس پر اٹھنے والے اخراجات کا 60 فی صد ادا کرنے کی ہدایت کردی۔


Muhammad Yousuf Anjum December 19, 2018
پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیس پر اٹھنے والے اخراجات کا 60 فی صد ادا کرنے کی ہدایت

پاکستان بھارت سیریز ہرجانہ کیس میں آئی سی سی نے قانونی اخراجات کی ادائیگی پر بھی بھارت کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیس پر اٹھنے والے اخراجات کا 60 فی صد ادا کرنے کی ہدایت کی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے 15 کروڑ اخراجات کی مد میں ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس فیصلے پر پی سی بی کا موقف بھی سامنے آیا ہے جس میں کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے فیصلے پر کہا ہے کہ یہ ہمارے اس موقف کی تائید ہے کہ پی سی بی کا کیس میرٹ پر تھا تاہم اس تنازع کے حل کے لیے بنائی گئی آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی کا فیصلہ مایوس کن تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ تلافی پانے کے چکر میں پی سی بی نے مزید زر لٹا دیا

دریں اثنا آئی سی سی نے اپنے فیصلے میں اس کیس پراٹھنے والے تمام انتظامی اخراجات بھی پی سی بی کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے اس کیس پر موقف اختیار کیا تھا کہ ان کا بھارتی بورڈ پر 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا کیس بہت مضبوط ہے اور اس کے لئے پی سی بی نے ملکی اور غیرملکی وکلا پر مشتمل ٹیم کو کروڑوں روپے فیس ادا کی تھی، گورننگ بورڈ سے اس کیس کے لیے 10 کروڑ سے زیادہ کا بجٹ منظور کروایا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں