مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج کا نفاذ ظلم و بربریت کے تسلسل کی کڑی ہے وزیرخارجہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک December 19, 2018
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل خصوصی نمائندہ برائے مسئلہ کشمیر کا تقرر کریں، وزیر خارجہ: فوٹو: فائل

KARACHI: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج کا نفاذ ظلم و بربریت کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے۔

مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ کے لئے صدارتی راج کے نفاذ کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے بعد صدارتی راج کا نفاذ بھارتی ظلم و بربریت کے تسلسل کی ایک اور کڑی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیر میں 6 ماہ کیلیے صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ ہے کہ وہ فی الفور خصوصی نمائندہ برائے مسئلہ کشمیر کا تقرر کریں، اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیا پال ملک کی سفارشات پر وادی میں کل سے 6 ماہ کے لئے صدارتی راج کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |