عید الفطر پر بھی ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر مسافر پریشان

ہفتہ کو شام پانچ بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی نائٹ کوچ رات ساڑھے8 بجے روانہ کی گئی


Staff Reporter August 20, 2012
انجنوں کی کمی کے باعث دو ٹرینوں کے لیے ایک ہی انجن کا استعمال کیا گیا،ٹرینیں تاخیر کے باعث بغیر پانی اور لائٹ کے روانہ کی گئیں۔ فوٹو: فائل

عید الفطر کے موقع پر بھی ٹرینوں کی آمد رفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری رہا ، انجنوں کی کمی کے باعث دو ٹرینوں کے لیے ایک انجن کا استعمال کیا گیا، ٹرینیں تاخیر کے باعث بغیر پانی اور لائٹ کے روانہ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر بھی بھی محکمہ ریلوے ٹرینوں کے آمد و رفت میں تاخیر پر قابو نہیں پاسکی ہفتہ کو شام پانچ بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے والی نائٹ کوچ رات ساڑھے8 بجے روانہ کی گئی ، نائٹ کوچ کے ساتھ ملت ایکسپریس بھی ایک ہی انجن کے ساتھ روانہ کی گئی ، ٹرینیں اندرون ملک سے تاخیر سے آنے کے بعث صفائی کے لیے واشنگ لائن نہیں لے جائی گئیں ، اسٹیشن پر صفائی کے بعد ٹرین روانہ کر دی گئی جس کے باعث نائٹ کوچ اور ملت ایکسپریس میں بجلی بھی نہیں تھی سخت گرمی کے باعث روزے دار بلبلا اٹھا جبکہ معصوم بچے اور بزرگ بھی گرمی سے بے حال ہو گئے۔

نائٹ کوچ میں سفر کرنے والے ایک مسافر فراز علی شاہ نے ایکسپریس کے دفتر فون کر کے بتایا کہ اتوار کی دوپہر ایک بجے لاہور پہنچنے والی نائٹ کوچ اتوار کی شب8بجے خانیوال پہنچی جہاں ٹرین میں سوار مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اسٹیشن پر پتھراؤ کیا اور دفتر میں گھس کر عملے کو تشددکا نشانہ بنایا جبکہ دفتروں کے شیشے اور فرنیچر توڑ دیا جبکہ دیگر ٹرینیں بھی5 سے8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں کینٹ اسٹیشن پر مسافروں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ، انتظامیہ کے طرف سے تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |