لاہور کے شہری کا کراچی میں جعلی بینک اکاؤنٹ کھلنے کا انکشاف

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت زيادہ رقم جمع اور منتقل کروانے پر تمہارا اکاؤنٹ بند كر ديا گيا ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک December 19, 2018
نجی بینک کی جانب سے اسٹيٹمنٹ بھی فراہم نہيں كی جارہی، درخواست گزار :فوٹو:فائل

بستی سيدن شاہ كے رہائشی محمد اويس كے نام پر كراچی ميں بینک اكاونٹ كھلنے كا انكشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی بینک اكاؤنٹس كی وبا اب لاہور بھی پہنچ گئی ہے اور صوبائی دارالحکومت کے رہائشی محمد اویس کا اکاؤنٹ اور اس سے بھاری رقم کی ٹرانزیکشن ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیدن شاہ کے رہائشی اویس ملک نے ایف آئی اے لاہور کو درخواست دی ہے جس میں کہا ہے کہ کراچی شارع فیصل پر قائم ایک نجی بینک میں اس کے نام کا اکاؤنٹ کھولا گیا اور بینک انتظامیہ نے کہا ہے کہ بہت زيادہ رقم جمع کروانے اور منتقل کروانے پر تمہارا اکاؤنٹ بند كر ديا گيا ہے، جب کہ میں کبھی کراچی گیا ہی نہیں۔

درخواست گزار کے مطابق نجی بینک کی جانب سے اسٹيٹمنٹ بھی فراہم نہيں كی جارہی، میرا کراچی کے کسی بھی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں، ایف آئی اے بینک سے اسٹیٹمنٹ لے كر جعل سازوں كے خلاف كارروائی كرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں