نئے مالی سال کے پہلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

کے ایس سی 100 انڈیکس میں 1172 پوائنٹس اضافہ، 22178 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

کے ایس سی 100 انڈیکس میں 1172 پوائنٹس اضافہ، 22178 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ فوٹو : پی پی آئی/فائل

نیا مالی سال 2013-14 کا پہلا ہفتہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی اور یکم جولائی سے5 جولائی تک 1172 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ماہرین اسٹاک کے مطابق نیامالی سال کے آتے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر دوڑ گئی۔جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس میں پورے ہفتے میں 1172 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 21 ہزار 6 پوائنٹس کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا۔ اورمارکیٹ میں مثبت روجحان دیکھا گیا۔جس کے باعث مارکیٹ میں 100 انڈیکس 22000 پوائنٹس کی سطح عبور کر کے ہفتے کے اختتام پر 22178 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔




نئے مالی سال کی آمد سے مقامی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری میں تیزی رہی۔جس میں پورے ہفتے تقریبا 80 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی نیٹ خریداری ہوئی۔دوسری طرف ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈکو 5.3 ارب ڈالر ز کے نئے قرض کی درخواست کے باعث حصص بازار میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
Load Next Story