لندن اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے پاکستان کیپٹل مارکیٹ ڈے کا انعقاد

بارکلیز نے اسپانسر کیا، مقصد باہمی سرمایہ کاری کے امکانات کی ترویج اورتعلقات کا فروغ تھا


Business Reporter July 07, 2013
پاکستان کی 18 سرکردہ کمپنیوں نے حصہ لیا، بینک، زرعی، تعمیراتی، توانائی کے ادارے شامل تھے۔ فوٹو: فائل

بارکلیز جو کہ دنیا میں مالیاتی سہولیات فراہم کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے ، نے آج یہاں لندن اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے پاکستان کیپیٹل مارکیٹ ڈے کو اسپانسر کیا۔

یہ کانفرنس جو کہ پاک برطانیہ باہمی سرمایہ کاری کے امکانات کی ترویج اور سرمایہ کاری کے پہلے سے موجود تعلقات کو استوار کرنے کی غرض سے ڈیزائن کی گئی تھی، میں پاکستان کی 18 سرکردہ کمپنیوں نے بہت سے اہم معاملات جیسے مستقل سوشیو اکنامک اصلاحات، سرمایہ کاری کے مواقع اور پاکستان کے نجکاری پروگرام پر ہونے والے مباحثوں میں حصہ لیا۔ ان کمپنیوں میں بینک، زرعی، تعمیراتی اور توانائی کی فراہمی کے ادارے شامل تھے۔اس موقع پر سرمایہ کاروں کی 150 سے زائد ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

اس موقع پر الیگزینڈر جسٹہام، سی ای او لندن اسٹاک ایکسچینج، منیر کمال، چیئرمین کراچی اسٹاک ایکسچینج اور شہزاد دادا، سی ای اوبارکلیز پاکستان نے خطاب کیا، پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے لندن ٹریڈنگ کا افتتاح کیا۔



شہزاد دادا، سی ای او بارکلیز پاکستان نے اس موقع پر کہا، '' پاکستان کے لیے اس انتہائی اہم موقع پر دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے روبرو اپنے پوٹینشل کا مظاہرہ کرنے کا پاکستانی سر کردہ کاروباری اداروں کے لیے یہ سنہری موقع ہے۔'' لندن اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے پاکستان کیپیٹل مارکیٹ ڈے کا انعقاد لندن اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے لندن کے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان ہونیوالے پروگرامز کا ایک حصہ ہے۔

تقریب میں اٹک پیٹرولیم، ڈی جی کے سیمنٹ، اینگرو فوڈز، فاطمہ فرٹیلائزرز، فوجی فرٹیلائزر کمپنی، حبیب بینک، حب پاور، لکی سیمنٹ، ایم سی بی، نیشنل بینک آف پاکستان، نشاط گروپ، نشاط ملز، او جی ڈی سی، پاک آئل فیلڈز، پاکستان پٹرولیم، پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی، اور یونائیٹڈ بینک کے اعلیٰ نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں