پاناما جے آئی ٹی كے سربراہ واجد ضیا آئی جی ریلوے پولیس تعینات
واجد ضیا ایف آئی اے میں فرائض سرانجام دے رہے تھے
پاناما كیس میں جے آئی ٹی كے سربراہ واجد ضیا كو آئی جی ریلوے پولیس تعینات كردیا گیا ہے۔
وفاقی حكومت نے چیف سیكریٹری آزاد كشمیر، آئی جی ریلوے سمیت متعدد اہم افسران كے تقرر و تبادلے كیے ہیں، چیف سیكریٹری آزاد كشمیر میاں وحید الدین كو تبدیل كرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ كرنے كی ہدایت كی گئی ہے جب كہ ان كی جگہ پاكستان ایڈ منسٹریٹو سروس كے بی ایس 21 كے افسر فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائر داؤد احمد كو چیف سیكریٹری آزاد كشمیر تعینات كردیا گیا ہے۔
اسی طرح پانامہ كیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم كے سربراہ واجد ضیا كو آئی جی ریلوے پولیس تعینات كردیا گیا ہے وہ اس سے قبل ایف آئی اے میں فرائض سرانجام دے رہے تھے، سیكریٹری پارلیمانی افیئرز محمد اشرف كو تبدیل كرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ رپورٹ كرنے كی ہدایت كی گئی جب كہ اورنگزیب حق كو سیكریٹری پارلیمانی افیئرز تعینات كردیاگیا، جوائنٹ سیكریٹری صنعت و پیداوار ضرار حید ر كو تبدیل كرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ كرنے كی ہدایت كردی گئی ہے، پاكستان ایڈ منسٹریٹو سروس كے بی ایس 17 كے افسر طاہر سلیم كی خدمات بلوچستان حكومت سے لے كر حكومت سندھ كو دے دی گئی۔