نیب کا ای پی آئی کے اعلی عہدیدار کے گھرچھاپہ ایک کروڑ 88 لاکھ برآمد

رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھجوائی جانی تھی، ذرائع

رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھجوائی جانی تھی، ذرائع :فوٹو:فائل

نیب راولپنڈی نے حفاظتی ٹیکا جات پروگرام( ای پی آئی) کے اعلی عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ 88 لاکھ کی نقدی برآمد کرلی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب راولپنڈی نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ای پی آئی کے اعلی عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ 88 لاکھ کی نقدی برآمد کرلی۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی رقم میں 9 ہزار ڈالر، 10 ہزار پونڈ اور مختلف غیر ملکی کرنسی شامل ہے، جو ایک کمپنی سے کمیشن کی مد میں لیے گئے، اور یہ پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھجوائے جانے تھے۔
Load Next Story