واٹر پمپ چورنگی پر فائرنگ سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج

دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک افراد کے قتل کے مقدمات درج کرلیے گئے


Staff Reporter August 20, 2012
سمن آباد پولیس نے واٹر پمپ چورنگی پر فائرنگ سے ہلاکتوں کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔ فوٹو: فائل

دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کے قتل کے مقدمات درج کرلیے گئے ، سمن آباد پولیس نے واٹر پمپ چورنگی پر فائرنگ سے ہلاکتوں کا مقدمہ بھی درج کرلیا ، تفصیلات کے مطابق جمعہ کی 17 اگست کی شب واٹر پمپ چورنگی پر مسجد تقویٰ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے قاری آصف اور شاکر کے قتل کا مقدمہ سمن آباد پولیس نے محمد کاشف ولد غلام سبحانی کی مدعیت میں الزام نمبر 99/12 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور تفتیش میں ہر پہلو کو مدنظر رکھا جارہا ہے ، جلد ہی ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے ، علاوہ ازیں ہفتہ 18 اگست کی دوپہر فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں کوہ نور بیکری کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مسجد رضوان کے موذن قاری احسان الرحمن جاں بحق ہوگئے تھے ، سمن آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 100/12 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت مقتول کے بھائی قطب الدین ولد محمد دین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے ، ہفتہ 18 اگست کو یونیورسٹی روڈ پر واقع اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کی مسجد کے موذن غلام جیلانی ولد مرزا خان کے قتل کا مقدمہ اتوار کی شام تک درج نہیں کرایا گیا ، عزیز بھٹی پولیس کے مطابق مقتول کے لواحقین نے مقدمہ درج کرانے کے سلسلے میں رابطہ نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں