نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کے لئے وصول کیا جائے گا، نیپرا


ویب ڈیسک December 20, 2018
صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کے لئے وصول کیا جائے گا، نیپرا ۔ فوٹو : فائل

نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی

نیپرا نے نوٹی فکیشن کے لئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کے لئے وصول کیا جائے گا، نوٹی فکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جب کہ یکساں ٹیرف میں ٹارگٹڈ سبسڈی بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں