سی این جی اسٹیشن مزید 12 گھنٹے کیلئے بند آج رات 8 بجے کھلیں گے

فیصلہ سی این جی کے کم پریشرکی وجہ سے کیا گیا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی


ویب ڈیسک December 20, 2018
فیصلہ سی این جی کے کم پریشرکی وجہ سے کیا گیا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی ۔ فوٹو : فائل

سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے کے بجائے رات 8 بجے کھلیں گے۔

کراچی والوں کے لئے پھر بُری خبر سامنے آگئی، سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 سے رات 8 بجے تک مزید 12 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق فیصلہ سی این جی کے کم پریشرکی وجہ سے کیا گیا ہے، گیس سسٹم میں پریشر کی کمی کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی آگئی ہے، اس لیے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کے لیے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں